Monday, November 24, 2014

معنی غیر ضروری ہے



یہ ایک بے معنی پوسٹ ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پہلے جو کچھ لکھا ان میں معنویت تھی۔ وہ بھی بے بعنی ہی تھے۔ لیکن پچھلے فیس بک پوسٹس کی نسبت یہ والی، جی یہی جسے آپ پڑھ رہے ہیں، چارگز آگے بے معنی ہے۔
اور ہاں، میں اس پوسٹ کو کوئی معنی دینا بھی نہیں چاہتا۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ہم سب ایک بے معنی اور بے مقصد دنیا میں خود ساختہ معنویت کے فریب تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ نہ ہنسنے میں معنی ہے ، نہ رونے میں۔ نہ جینے میں معنی ہے ، نہ مرنے میں۔ زندگی کا ہر فعل،ہر عمل ، ہر قدم ایک غیر معنویت سے ہمیں دوسرے غیر معنویت کی طرف دھکیلتاہے۔ وقت وہ غیر ضروری مادہ ہے جس میں ہم بے مقصد تیر رہے ہیں۔ اور ہاں، وقت بھی بے معنی ہی ہے۔ وقت کو خود بھی نہیں پتا کہ وہ کیوں ہے، کیسے ہے، اور کب نہیں ہوگا۔
وجود بے معنی ہے۔ زمان بے معنی ہے۔ مکان بےمعنع ہے. قیام بے معنی ہے۔ ہر چیز اس پوسٹ کی طرح بے معنی ہے۔ اسے بے معنی ہی رہنے دیجئے۔ اپنی بوسیدہ معنویت مجھ پر نہ تھوپئے اور اگر میں آپ پر اپنی سڑی ہوئی معنویت ٹھونسنے کی کوشش کروں تو مجھے روک دیجئے۔ بے بعنی زندگی گزاریں۔ معنویت فریب ہے۔ مقصدیت دھوکہ ہے۔ (آوارہ خیال)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔