آج الحان نے تقریباً رُلا دیا۔
کمپیوٹر کے ذریعے ڈیڑھ سالہ الحان سے گفتگو کی کوشش کر رہا تھا۔ گفتگو بچوں کے لئے مخصوص نظموں کے ذریعے ہورہی تھی۔ میں نظمیں پڑھ رہا تھا، اور وہ جھوم کر، سر ہلا کر، میرا ساتھ دے رہا تھا۔
میں نے کہا، الحان، پاپا کو کِس کرو۔
الحان نے لیپ ٹاپ سکرین کو اپنے ننھے بازووں میں بھر لیا، اور سکرین کے قریب ہوگیا۔
سکرین پر بوسہ دیا۔
ٹھنڈی سکرین پر بوسہ دینے سے گفتگو میں اس کی دلچسپی کم ہوگئی۔۔۔۔ لیکن شائد تجسس بڑھ گیا۔
اس نے سکرین کو نیچے جھکایا۔
میں سمجھا سکرین بند کر رہا ہے۔
امینہ، میری شریکِ حیات ساتھ ہی بیٹھی تھی۔
میں نے کہا، "یار یہ سکرین بند کر رہا ہے۔"
میرا کلیجہ کٹ کر رہ گیا۔
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.