Tuesday, September 30, 2014

تاریخ میں نام کس کا رہتا ہے اور بے نام کون مرتا ہے ....

کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں .... آپ سے زیادہ خود سے .... 

نیلسن منڈیلا کو عمر قید کی سزا دینے والے جج کا نام کوئی بتا سکتا ہے؟

چے گوویرا کو گولی مارنے والے فوجی افسر یا سپاہی کے بارے میں کس کو معلوم ہے؟

 بھگت سنگھ کو پھانسی کی سزا دینے والے جج اور اسے دار پر لٹکانے والے کا نام یاد کیا تھا؟

ذوالفیقار علی بھٹو زیادہ مشہور ہے یا اسکو سزا دینے والے جج، دلوانے والا ضیا الحق ... لٹکانے والا تارا مسیح؟ عبرت کا نشان کون بن گیا؟ 

ابن رشد کا نام زندہ ہے یا اسے جلا وطن کرنے والے متعصب اور کم علم حکمرانوں کے؟ 

ابراہام لنکن کا نام زندہ ہے یا اس کے قاتل کا؟

گلیلیو گلیلی کو سزا دینے والے پادریوں کو جانتا ہے کوئی؟ 

سقراط کو زہر کا پیالہ کس نے پلایا تھا؟ اس دور کا حکمران کون تھا؟ 

ایک اور سوال یہ ہے، کہ کیا اس تحریر میں ذکر شدہ افراد آسمان سے اترے تھے؟ کیا وہ فرشتے تھے؟ کیا ان میں خامیاں نہیں تھیں؟ کیا وہ کامل انسان تھے؟ 

تو پھر کیا وجہ ہے کہ ان کا نام زندہ رہا؟ 

قدر مشترک کیا ہے ان میں؟ 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔