Wednesday, February 20, 2013

کوہ راکا پوشی پر غروب آفتاب کا منظر اور ڈیجیٹل میڈیا


پاکستان کے معروف سیاحتی مقام وادی نگر میں واقع مشہور و معروف چوٹی، راکا پوشی، کی یہ ویڈیو ہمارے ایک محترم دوست عمران شاہ صاحب، جنکی فوٹوگرافی کے مداحوں میں شمولیت کا اعزاز مجھے بھی حاصل ہے، نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بک پر شیر کیا ، جہاں سے میں نے اسے اپنے بلاگ میں شامل کر لیاہے۔ واضح رہے کہ اس خوبصورت تخلیق کے جملہ حقوق ویڈیوبنانے والے کے پاس محفوظ ہیں۔

اس ویڈیو کو بلاگ میں شامل کرنے کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ یہ خوبصورت منظر قارئین کے ساتھ شیر کر سکوں اور قدرتی حسن کو اجتماعی داد دینے کے ساتھ ساتھ زہنی اور قلبی سکون مہیا کرنے کا سامان بھی پیدا کیا جاسکے۔   دوسری وجہ یہ دکھانا ہے کہ جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ (میڈیا) نہ صرف انسانی رابطے کی سہولیات میں اضافہ کررہا ہے بلکہ ڈیجیٹل کیمرے، ویڈیو کی کانٹ چھانٹ کے سافٹ ویر اور اسکی تشہیر کے لئے مفت یا پیسے پر میسر بلاگز اور ویب سائٹس لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

تھوڑی محنت، توجہ اور تصویر کشی (فوٹو گرافی) اور ویڈیوگرافی کی بنیادی صلاحیتوں سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد گلگت بلتستان اور پاکستان بلکہ دنیا بھر کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے نوجوان، عمر رسیدہ افراد، حتی کہ  بچے بھی اپنے علاقوں  کے مسائل، وسائل، تاریخ، سماج اور ثقافت کے حوالے سے معلومات کو منظم اور دلکش انداز میں پوری دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔ آجکل یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی مدد سے تعلیم، آگاہی اور حقوق کے لئے موثر ، مثبت اور تعمیری جدوجہد بھی کیا جاسکتا ہے۔

نیچے ایک اور ویڈیو بھی شیر کر رہاہوں۔ اسکے خالق اور فیس بک پر شیر کرنے والے بھی عمران شاہ صاحب ہی ہیں اور یہ منظر مشہور و معرف اُلتر کی چوٹی کی ہے جہ وادی ہنزہ میں قلعہ بلتت کے عقب میں واقع ہے۔



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔