Monday, January 28, 2013

تاتو پانی ....... دیامر - گلگت بلتستان

تاتو پانی میں گرم ، بھاپ اڑاتی، نہر کا ایک منظر. قریب ہی جوس کے ڈبے، بوتلیں، ریپرز اور دوسری غلاظتیں ہماری بے حسی کی علامت کے طور پر موجود ہیں. یہ تصویر جنوری ٢٠١٣ میں لی گئی تھی. 
------------------
گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے. جا بجا قدرت نے ایسی شاحکاریں تخلیق کیں ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتا ہے. ایسا ہی ایک دلکش اور خطرناک مقام ضلع دیامر میں واقع ہے. تتو پانی یا تاتو پانی کے نام سے مشہور یہ علاقہ اپنے گرم چشموں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے. لفظ "تتو" یا "تاتو" شینا زبان میں گرم کو کہتے ہیں. 

جنوری کی ہڈیوں تک اترنے والی سردی میں بھی اس علاقے میں موجود پہاڑوں سے بھاپ اڑتی ہے اور پانی کی چوٹی نہریں پہاڑ سے بھاپ اڑاتی ہوئی اترتی ہیں.

کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں گندھک (سلفر) اور کاربونیٹ (چونے کا پتھر) وغیرہ وافر مقدار میں موجود ہے. جب قرب و جوار میں موجود گلیشرز اور چشموں سے پانی رس کر ان پہاڑوں کی گندھک زدہ مٹی میں شامل ہو جاتی ہے تو پانی گرم ہوجاتا ہے اور اس سے بھاپ اٹھتاہے.

وجہ کچھ بھی ہو، دیکھنے والوں کے لیے برف سے ڈھکے پہاڑوں پر سے اترتی بھاپ اڑاتی پانی کی چوٹی نہریں ایک دلکش اور حیران کن منظر پیش کرتی ہیں. اگر آپ نے غور کیا ہے تو میں نے پہلے پیراگراف میں تاتو پانی اور ایک ہی سانس میں خوبصورت اور خطرناک کہہ ڈالا ہے. خوبصورت/دلکش کس لیے کہا یہ تو میں نے اوپر کسی حد تک سمجھانے کی کوشش کر لی ہے. خطرناک یہ جگہ اس لیے ہے کہ یہاں پر ہمیشہ روڑ کے بند ہونے کا خطرہ موجود ہو تا ہے. وقتا فوقتا زمینی تودے اور پتھر بھی گرتے رهتے ہیں جنکی وجہ سے نقصان کا احتمال ہو سکتا ہے. 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔