Thursday, August 31, 2017

مشکلات، مواقع اور ممکنات

قدرت کے کھیل نرالے ہیں۔ 

سات سال قبل ہم اہلیان گوجال اس جھیل کو کوستے تھے، اسے اپنی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ سمجھتے تھے، اور تقریباً ہر روز مطالبہ کرتے تھے کہ اس جھیل سے پانی کا اخراج ممکن بنایا جائے۔ اس مطالبے کی پاداش میں ہمارے بہت سارے جوانوں کو قیدو بند کی صعوبتوں اور مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 

اب حالت یہ ہے کہ یہ جھیل، جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے، ضلع ہنزہ کی معیشت کے لئے بہت بڑی اہمیت اختیار کرگئی ہے، کیونکہ نہ صرف اسے دیکھنے لاکھوں سیاح آتے ہیں، بلکہ اب اس سے 32 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے وفاقی مںصوبے پر بھی کام ہورہا ہے۔ 

متبادل سڑک اور سرنگوں کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت کی مشکلات ختم ہوئی ہیں، بلکہ اب پہلے کی نسبت محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت لوگوں کو میسر ہے۔


قدرت سخت ترین امتحان لیتی ہے، لیکن اسی دوران مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ان مشکلات کو ہم کس طرح مواقع میں بدلتے ہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔