اگر
آپ چاہتے ہیں کہ ظالم کا سر نیچے ہو
اور اصولوں پر چلنے والوں کا بول بالا ہو
اگر
آپ کا ایمان ہے کہ سچ کے سوا کسی کی حکمرانی نہ ہو
اگر
آپ جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کی حمایت کرتے ہیں
اگر
آپ اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر سچ کی خاطر لڑنے والوں کی قدر کرتے ہیں
تو پھر
سلام یا حسین
کہنے سے مت ڈرو
کہنے سے مت ڈرو
کیونکہ
حسین ابن علی
کسی فرقے یا گروہ کا نہیں،
پورے عالم انسانیت کا محسن ہے
حسین ابن علی
کسی فرقے یا گروہ کا نہیں،
پورے عالم انسانیت کا محسن ہے
جنہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے خون سے
گلشن حق کی آبیاری کی
بیمار امت اور انسانیت کی مسیحائی کی
سلام یا حسین
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.