Tuesday, September 14, 2010

ان کے قابل نہیں رہا ہوں میں


اک معمہ سا بن گیا ہوں میں
خود کو ہی ڈ ھونڈنے لگا ہوں میں

وجہ افسر د گی بس اتنی ہے
ان کے قابل نہیں رہا ہوں میں

میری چا رہ گری کے دعوے دار
کھو جتے ہیں کہ کس طرح ہوں میں

درد کے آبشار ہر سوں ہیں
بن کے قطرہ کہی بہا ہوں میں

اس گلی سے وہ آتے ہیں اکثر
جانے کس حال میں پڑا ہوں میں

کوچہ جاں میں اسقدر رونق؟
سچ بتا دو مجھے، کہاں ہوں میں ؟
-------
خود کلامی

No comments:

Post a Comment

Your comment is awaiting moderation.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages