Friday, April 30, 2010

آپ بیتی

چلاتا پھرتا ہے مجنوں
لیلی لیلی کہتا ہے

اپنے آپ کو بھول گیا ہے 
اس کو سوچتا رہتا ہے 


اسکی آنکھوں سے تو گویا
ایک سمندر بہتا ہے

سنگ کہیں سے، کہیں سے پھبکی
جانے کیا کیا سہتا ہے

دنیا کی پرواہ نہیں اس کو
تنہا تنہا رہتا ہے

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔