Saturday, August 23, 2014

آزادی اور انقلاب میلہ ... میں نے کیا دیکھا

آج انقلاب اور آزادی مارچ میں  تقریبا تین گھنٹے گزارے اور شرکا کو انتہائی قریب سے دیکھا. اس دوران مختلف چیزیں دیکھنے کو ملی جنہیں میں نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کر لیا اور اب اس بلاگ پر پوسٹ کر رہا ہوں. سچ پوچھیں تو پارلیمنٹ کے سامنے کا علاقہ اس وقت ایک لاری اڈے کا منظر پیش کررہا ہے. خیر، آپ لوگ خود ہی دیکھ لیں. چند مشاہدات درج ذیل ہیں:
  • شرکا کی تعداد بہت کم تھی اور لاکھوں میں تو ہر گز ہر گز نہیں تھی
  • سکیورٹی کے کافی سخت انتظامات کیے گیے تھے. دھرنے تک پہنچنے کے لیے کم از کم دس منٹ پیدل چلنا پڑا اور اس دوران تین مقامات پر چیکنگ بھی ہوئی 
  • صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے 
  • ریڈ زون کا ایک بہت بڑا حصہ لاریوں، ٹرکوں اور بسوں نے گھیرے رکھا ہے. ان ٹرکوں پر دیو قامت سپیکرز نصب ہیں، جبکہ ایک پر چند لیٹرین بھی نصب کیے گیے ہیں
  • بیت الخلا کے ناقص انتظامات کیے گیے تھے، جسکی وجہ سے پاکستان عوامی تحریک کے کیمپ میں بدبو پھیلی ہوئی تھی 
  • ایسا لگ رہا تھا کہ لوگوں کو کپڑے سکھاںے کے لیے جگہ نہیں مل رہا. اسی لیے سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کے سامنے لگے حفاظتی جنگلوں اور جھاڑیوں پر کپڑے سکھانےکے لیے پھیلائے گیے تھے 
  • پانی کے نکاس کا کوئی قابل ذکر انتظام نظر نہیں آرہا تھا 
  • بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی تعداد شرکاکے تعداد سے زیادہ ہے 
  • ان تین گھنٹوں کے دوران کوئی اہم لیڈر دھرنے کے مقام پر نظر نہیں آیا 
  • جب ہم شام کو واپس آرہے تھے تو اس دوران کافی سارے لوگ ریڈ زون کی طرف جا رہے تھے. جس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ شاید رات کے وقت لوگوں کی تعداد بڑھ جائیگی 
  • ایسا لگتا ہے کہ رات کو لوگوں کی تعداد دن کی نسبت زیادہ ہوتی ہے. کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ قائدین اس دوران لوگوں کے سامنے موجود ہوتے ہیں اور تقاریر بھی کرتے ہیں، جبکہ بعض افراد کا یہ خیال بھی ہے کہ رات کو موسیقی اور بھنگڑے کے دلدادے بھی بڑی تعداد میں دھرنے میں شریک ہوتے ہیں. واللہ اعلم! 

آزادی مارچ میں شامل ایک نوجوان 

کھانا حاصل کرنے کے لیے قطار بنایا گیا ہے 

آزادی مارچ میں شامل افراد 

شرکا آزادی مارچ  
عمران خان کا انقلابی کنٹینر

لاری اڑے کا ایک منظر .. 

ٹوٹے گملے :) 


مشروبات کی فروخت کا ایک سٹال 

چھتری بیچے جا رہے ہیں 

کچھ افراد دھرنے کی جگہ سے کچرہ صاف کر رہے ہیں 



قومی اسمبلی کے باہر لگے جنگلے پر کپڑے سکھائے جا رہے ہیں 

قومی اسمبلی کا ایک منظر 

قومی اسمبلی کے سامنے کپڑے سکھائے جا رہے ہیں 

پاکسان عوامی تحریک کے کارکنان 

ایف سی، پولیس رینجرز اور فوج کے اہلکار سیکیورٹی کے فرایض سرانجام دے رہے ہیں 



سپریم کورٹ کے سامنے نوجوان تصویر کشی میں مصروف ہیں 

سپریم کورٹ کے سامنے کپڑے سکھائے جا رہے ہیں 

سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے کا منظر


نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں 

نوجوان کرکٹ کھل رہے ہیں 



وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے کی سڑک 


کھانا تقسیم کیا جارہا ہے 

عورتوں کے لیے بھی اسی طرح کے بیت الخلا تعمیر کیے گیے ہیں 

گرین بیلٹ پر تعمیر شدہ بیت الخلا

ٹرک پر کپڑے سکھائے جا رہے ہیں 

دو موچی دھرنے کے شرکا کے جوتے سی رہے ہیں  


دھرنے کے مقام پر ہر طرف کچرے کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں 

پارلیمنٹ لاجز کے سامنے قمیض فروخت کیے جارھے ہیں 


پولیس اہلکار پالیمنٹ لاجز کے سامنے 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔