انہیں لے ڈوبی ان کی پارسائی
مجھے ذوق گناہ نے مار ڈالا
میں اپنے رب کے ہاتھوں مر گیا ہوں
انہیں ان کے خدا نے مار ڈالا
میں خالی ہاتھ شہر جاں سے نکلا
انہیں فرط دعا نے مار ڈالا
جفاؤں نے کسے برباد کر دی؟
کسے دشت وفا نے مار ڈالا ؟
وہ ہر جائی ہر اک جا سرخرو ہے
مجھے قید وفا نے مار ڈالا
دہکتی آگ ان کو چھو نہ پائی
مجھے رنگ حنا نے مار
وہ خوشحالی کے نغمے سہہ نہ پائی
مجھے آہ و فغاں نے مار ڈالا
انہیں لے ڈوبی ان کی پارسائی
مجھے ذوق گناہ نے مار ڈالا
میں اپنے رب کے ہاتھوں مر گیا ہوں
انہیں ان کے خدا نے مار ڈالا
میں خالی ہاتھ شہر جاں سے نکلا
انہیں فرط دعا نے مار ڈالا
جفاؤں نے کسے برباد کر دی؟
کسے دشت وفا نے مار ڈالا ؟
وہ ہر جائی ہر اک جا سرخرو ہے
مجھے قید وفا نے مار ڈالا
دہکتی آگ ان کو چھو نہ پائی
مجھے رنگ حنا نے مار
وہ خوشحالی کے نغمے سہہ نہ پائی
مجھے آہ و فغاں نے مار ڈالا
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.